Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

پہلے تو جتاتا تھا وہی پیار زیادہ کرتا ہے ہر اک بات پہ تکرار زیادہ

غزل 
پہلے تو جتاتا تھا وہی پیار زیادہ
کرتا ہے ہر اک بات پہ تکرار زیادہ 

جس شخص کے ہوں گے جہاں  دلدار زیادہ
ہاں اس کے وہاں ہوں گے طرفدار زیادہ

سچ پوچھو تو نادان ہے وہ سب کی نظر میں
خود کو ہی سمجھتا ہے سمجھدار زیادہ

انسان کا انسان ہی خوں چوس رہا ہے
اب سرخ نظر آتے ہیں اخبار زیادہ

بکنے پہ تلا تھا تو کوئی بھی نہیں پوچھا 
بکتے ہی مرے آئے خریدار زیادہ

جو صاحب ثروت ہیں انہیں فکر نہیں ہے 
حالات سے مجبور ہیں لاچار زیادہ

اس دور میں رہتے ہیں کئی بھیس میں اجمل 
اندر سے ٹٹولیں تو ہیں مکار زیادہ






jamal ki ghazal





محمد جمال اجمل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????