Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

جائیں گے کوئے جاناں اک روز ہم عجم سے دیکھیں گے پھر مدینہ اس اپنی چشم نم سے

جائیں گے کوئے جاناں اک روز ہم عجم سے 
دیکھیں گے پھر مدینہ اس اپنی چشم نم سے

دست نبی سے اک دن کوثر کا جام لوں گا
مطلب نہیں ہے ہم کو دنیا کے جام جم سے

آنکھوں میں بھر کے آنسو حسرت سے دیکھتے تھے
نکلے تھے جس گھڑی وہ مکہ کے پیچ و خم سے

دین  نبی کو باطل تو  کیا مٹا سکے گا
ڈرتا نہیں ہے مومن بارود سے یا بم سے

پیارے نبی ہمارے رو کر دعا یہ کی ہے
امت کو بخش میری اللہ تو کرم سے

صدیق یار احمد ایسے نہیں بنے تھے 
چلتے ملا ملا کر ان سے قدم قدم سے

قائم رہے گی دنیا جب تک یہاں پہ اجمل
اسلام کا دیا یہ جلتا رہے گا ہم سے







urdushayri dard bhari shayri



محمد جمال اجمل









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????