Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

اب تک ہے مجھے یاد وہ اظہار کا عالم کیسے میں بھلا دوں گا ترے پیار کا عالم

غزل 
اب تک ہے مجھے یاد وہ اظہار کا عالم 
کیسے میں بھلا دوں گا ترے پیار کا عالم

وہ چاندنی راتوں میں ترا چھپ کے نکلنا 
ہولے سے لرزتے ہوئے  رفتار کا عالم

ساحل سے ذرا بیچ سمندر میں تو آؤ 
محسوس کرو آپ بھی منجدھار کا عالم

پردہ نہ ابھی رخ سے مرے یار ہٹانا
پر لطف مناظر ہے یہ دیدار کا عالم

اس دل میں بہت پھول محبت کے کھلے ہیں
آ تجھ کو دکھاتا ہوں میں گلزار کا عالم

وہ  رنگ تبسم ہے  نہ اندازے تکلم
اب تجھ میں کہاں یار وہ گفتار کا عالم

بیگانہ  سمجھتا ہے وہی جانے کیوں اجمل 
ہے جس کے لئے مجھ پہ یہ بیمار کا عالم
محمد جمال اجمل



urdu shayri.urdu shayri in hindi.urdu shayri in hindi sad.urdu shayri in hindi images.urdumahfil.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????