Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

سنسار میں جو آج یہ جلتا سا دیا ہے یہ سارا اجالا تو محمد سے ملا ہے

نعت پاک
سنسار میں جو آج یہ جلتا سا دیا ہے 
یہ سارا اجالا تو محمد سے ملا ہے

اک ماں سے یہ کہتے ہوئے لوگوں نے سنا ہے 
واللہ مری گود میں اک چاند دکھا ہے

پڑ جائے ضرورت تو مری جان بھی لے لو 
اس پیارے نبی پر یہ مری جان فدا ہے

اک جہد مسلسل  سے ہی اسلام کا پودا 
صحرا سا جہاں آپ سے گلزار ہواہے

ہے آج بھی موجود نبوت کی نشانی 
آغاز جہاں سے ہوئی وہ غار حرا ہے

رسوا وہ زمانے میں کبھی ہو نہیں سکتا
جس کو بھی دل و جاں سے محمد سے وفا ہے

اس پیکر اخلاق نے ہر شخص کا اجمل 
خود اپنے ہی کردارسے  دل  جیت  لیا ہے
محمد جمال اجمل
URDUMAHFIL













کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????