Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

بشر کمزور ھے مولا وہ خود اقرار کرتا ھے

بشر کمزور ھے مولا وہ خود اقرار کرتا ھے
urdumahfil
خطائیں ہو ہی جاتی ہیں وہ کب انکار کرتا ھے

بھوکا پیاسا رہتا ھے وہ تیرے حُکم کی خاطر
عبادت روزو شب تیری یہ روزہ دار کرتا ھے

ہر اک جائز تمنا سے وہ خود کو دور رکھتا ہے
وہ تجھ سے اور تُو اُس سے پیارے پیار کرتا ہے

یہ تیرا حُکم ھے مولا جزا تُو خود ھے روزے کی
تیرے حُکموں سے روزہ دار دل سے پیار کرتا ھے

تیری توفیق سے انسان روزہ دار بنتا ھے
پھر تیرے حُکم کے تابع اسے افطار کرتا ھے

تُرش لہجے سے جب کوئی بھی اُس پر وار کرتا ہے
مَیں روزہ دار ہوں وہ خود سے یہ اظہار کرتا ہے

صرف بھوکا پیاسا رہ کے کیا احساں بھلا تجھ پر؟
یہ احساں ہے تیرا مالک جو زیرِ بار کرتا ہے

تیرا احسان ہے پیارے کہ ابلیسی وساوس کو
تُواس ماہِ مقدس میں انہیں لاچار کرتا ہے

خواہش تیز ہوتی ہے کہ بڑھ بڑھ کر کریں نیکی
برائیوں سے طییعت کو یہ ماہ بیزار کرتا ہے

مقدس رات ہے اس میں کہ جسکا ذکر قرآں میں
نہ پہنچے اُسکو کوشش گَر ماہِ ہزار کرتا ہے

قرآنِ پاک کا اس میں اُترنا شان ہے اسکی
وہی کامل صحیفہ ہے جو بیڑا پار کرتا ہے

بیاں کیسے تقدس ہو بھلا اس ماہ رمضاں کا
کہ منہ کی بُٰو کو روزہ میں جو خوشبو دارکرتا ہے

قرآنِ ِپاک کا پڑھنا محبت ہو تلاوت سے
تیرا دل اے منیرآخر یہی پرچار کرتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????