Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

حلیمہ سعدیہ اور آمنہ کی خوب قسمت ہے کہ جن کی گود میں بچپن نبی کا خوبصورت ہے

urdumahfilغزل 

حلیمہ سعدیہ اور آمنہ کی خوب قسمت ہے 
کہ جن کی گود میں بچپن نبی کا خوبصورت ہے

سنا دو ان کو  یہ مژدہ  نبی کو مانتے ہیں جو 
مطیع مصطفیٰ کا تو ٹھکانہ باغ  جنت ہے

کتاب اللہ اور سنت نبی کی مانتے ہیں ہم 
ہمیں دنیا میں اب اس کے علاوہ کیا ضرورت ہے

نبی کو جان و مال اولاد سے پیارا سمجھتا جو 
وہی ہے مومن کامل کہ جس دل میں محبت ہے

یوں تو انسان ہوں بچنا نہیں ممکن گناہوں سے
مگر ہوں امتی محشر میں امید  شفاعت ہے

محمد مصطفیٰ پر رشک کرتے چاند تارے سب 
ہے صورت خوبصورت جس قدر ویسی ہی سیرت ہے

جہنم میں ٹھکانہ ڈھونڈ لی جیتے جی وہ اجمل 
نبی کے واسطے جس دل میں ذرہ بھر عداوت ہے
محمد جمال اجمل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????