Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

غریبی میں فقط آہ و فغاں محسوس ہوتا ہے قفس ہی اب مجھے اپنا مکاں محسوس ہوتا ہے

غزل
غریبی میں فقط آہ و فغاں محسوس ہوتا ہے
قفس ہی اب مجھے اپنا مکاں محسوس ہوتا ہے

تمہارے جاتے ہی لگتا ہے سب کچھ لٹ گیا اپنا
یہ  اب  جانا اکیلا پن گراں محسوس ہوتا ہے

وہ جس ڈالی پہ بیٹھاہے اسی کو کاٹتا بھی ہے 
لگے ٹھوکر نہ جب خود سے کہاں محسوس ہوتا ہے

مرے  دل میں لگائی تھی کبھی جو آگ الفت کی 
مگر اب بھی وہ سینے  میں دھواں محسوس ہوتا ہے

یہ مت سمجھو دغابازی سے میں واقف نہیں کچھ بھی
وہاں تم جو بھی کرتے ہو یہاں محسوس ہوتا ہے

مجھے اپنائیت کا جب بھروسہ تم دلاتے ہو 
تب اپنا ہی تو ہے سارا جہاں محسوس ہوتا ہے

ہم اجمل شوق سے کرتے ہیں سب کی خواہشیں پوری
مگر ماں کے لئے بار  گراں محسوس ہوتا ہے
محمد جمال اجمل


urdu shayri.urdu shayri in hindi.urdu shayri in hindi sad.urdu shayri in hindi images.urdumahfil.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????