Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

تجھ سے فریاد ہمہ وقت خدا کرتے ہیں دور کر دے تو مصیبت کو دعا کرتے ہیں

غزل 
تجھ سے فریاد ہمہ وقت خدا کرتے ہیں
دور کر دے تو مصیبت کو دعا کرتے ہیں

عمر بھر غم کے سوا اور دیا کیا مجھ کو
جان جاں آج سے جا تجھ کو جدا کرتے ہیں

ہم یقیں جن پہ بھی کر لیتے ہیں خود سے بڑھ کر 
ہاں وہی لوگ تو اپنوں سے دغا کرتے ہیں

بس ترا وہم ہی ہے سوچ کے جو خوش ہے تو
ہم ترے نام پہ جینے کی خطا کرتے ہیں

جو ہیں دشنام زمانہ نہ انہیں عار دلا
بے حیا لوگ کہیں یار حیا کرتے ہیں

موت سے ذرہ برابر بھی نہیں ڈرتے ہم 
سجدہ تلواروں کے سائے میں ادا کرتے ہیں

کھینچ لیتے ہیں جو تصویر نوالہ دے کر 
صاف ظاہر ہے کہ أجمل وہ ریا کرتے ہیں

urdu shayri.urdu shayri in hindi.urdu shayri in hindi sad.urdu shayri in hindi images.urdumahfil.com
محمد جمال اجمل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????