Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

ہمیں سکون ذرا بھی یہاں نہیں ملتا کبھی جو پاس میں تھا وہ سماں نہیں ملتا

غزل
ہمیں سکون ذرا بھی یہاں نہیں ملتا
کبھی جو پاس میں تھا وہ سماں نہیں ملتا

ابھی بھی رہتے ہیں اکثر شجر کے سائے میں
انہیں حیات میں کوئی مکاں نہیں ملتا

جسے بناتے ہیں مالی وہی جلاتا ہے 
کوئی رفیق  چمن باغباں نہیں ملتا

بھلے تلاش میں رہتے ہیں رات دن لیکن
کبھی کسی  کو مکمل  جہاں  نہیں  ملتا

کچھ ایسے لوگ جلا دیتے ہیں نشیمن کو
نہ کوئی راکھ نہ کوئی دھواں نہیں ملتا

جہاں بھی جاؤ وہاں پر فریب دیتے ہیں
بھلے ہی لوگ یہ کہتے وہاں نہیں ملتا

یہاں تو سب کے  ہی آنکھوں  میں اشک ہیں اجمل 
یہ درد رنج و الم غم کہاں نہیں ملتا
محمد جمال اجمل

urdu shayri.urdu shayri in hindi.urdu shayri in hindi sad.urdu shayri in hindi images.urdumahfil.com

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????