Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

قہر خدا کا ہونے لگے ہیں شکار اب سب یاد کر رہے ہیں اسے بار بار اب

غزل 
قہر خدا کا ہونے لگے ہیں شکار اب
سب یاد کر رہے ہیں اسے بار بار اب

رمضان آ گیا ہے خدا سے لگاؤ لو 
نازل کرے گا رحمتیں وہ بے شمار اب

انسان اپنے گھر میں ہی جب قید ہو گئے
اڑتے نہیں فضاؤں میں گردو غبار اب

خوشیاں ہماری ساری خزاؤں نے لوٹ لیں 
دل میں نہیں ہے کوئی نوید  بہار اب

اپنے بھی دور دور تھے جب تک خزاں رہی 
آنے لگے ہیں پاس میں قرب و جوار اب

جب میکدہ سے کوئی تعلق نہیں رہا 
محسوس ہو رہا ہے کیوں  اتنا خمار اب

اجمل جلا رہے ہیں جب اپنے ہی لوگ دل 
کیسے کرے کسی پہ کوئی اعتبار اب
محمد جمال اجمل

urdumahfil












1 تبصرہ:

  1. ماشاءاللہ
    بہت بہت شکریہ بھائی سلامت رہیں
    جزاک اللہ خیرا کثیرا

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????