Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

مجبور کیا جینے کو جب باد خزاں پر مرہم نہ لگا اب تو مرے درد نہاں پر

مرہم نہ لگا اب تو مرے درد نہاں پر

اس روگ نے دشوار کیا گھر سے نکلنا
تنہائی سے ہر شخص پریشاں ہے یہاں پر

شیشے کی حویلی پہ بہت ناز ہے تجھ کو
پتھر نہ برس جائے کہیں تیرے مکاں پر

ہر درد کو اپنا ہی سمجھتا تھا کبھی دکھ
افسوس نہیں اب ہے اسے اشک رواں پر

جب وقت یہ آتا ہے کہ دیں حق کی گواہی
تب تالا لگا لیتے ہیں سب اپنی زباں پر

دھرتی پہ جنہیں ٹھیک سے چلنا نہیں آتا
کوشش وہی کرتے ہیں چڑھیں کوہ گراں پر

جب وقت بجھانے کا تھا اس وقت اے اجمل
سب نظریں ٹکاۓ ہوئے بیٹھے تھے ،دھواں پر
محمد جمال اجمل
urdumahfil









کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????