Urdu Mahfil I Made "www.urdumahfil.com" Website for those people who love to read latest sad sashayri,Articals and latest urdu news. Every day i publish new posts releted these topics. Thanks for vistiing us.

یہاں آپ کو تازہ ترین خبریں دلچسپ اشعار،مضامین اور دینی مسائل وغیرہ کے بارے مے جانکاری ملے گی

تازہ ترین

نہ ہے چمن میں بہار کوئی نہ پھول بوٹے ہیں بن سنور کے ہوا خزاں کی ہی چل رہی ہے ہیں زرد پتے پڑے بکھر کے

غزل
نہ ہے چمن میں بہار کوئی نہ پھول بوٹے  ہیں بن سنور  کے
ہوا خزاں کی ہی چل رہی ہے ہیں زرد پتے پڑے بکھر کے

گھروں میں اپنے ہوئے مقفل نہ کوئی رونق لب سڑک ہے 
ہر ایک رہ پر سکوت رقصاں عجب مناظر ہیں رہ گزر کے

جہاں بھی دیکھو وہاں کرونا ہزاروں جانیں نگل چکا ہے 
ہر ایک انساں ہے اب پریشاں بتا نہ قصے ادھر ادھر کے

جہاں تہاں سب پھنسے ہوئے ہیں مصیبتوں سے گھرے ہوئے ہیں
نہ کوئی آنا نہ کوئی جانا کٹے ہیں رستے ہر اک سفر کے

کہاں سے آئے گا آب و دانہ نہ نوکری ہے نہ کام دھندہ
غریب بچے تڑپ رہیں ہیں مگر مگن ہیں امیر گھر کے

کوئی بھی ہندو ہو یا مسلماں نہ دیکھو رہتے ہوئے پریشاں 
جو ہو سکے وہ مدد کرو تم کبھی نہ پوچھو ہو کس نگر کے

خدا سے اجمل ہی لو لگاؤ کرو گناہوں سے مل کے توبہ
دعائیں مانگو خدا سے اپنے ہی جا کے سجدے میں آنکھ بھر کے




















محمد جمال اجمل



















کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

???????